Tuesday January 21, 2025

شیخ رشید نے بڑے خطرے کی نشاندہی کر ڈالی۔۔تحریک انصاف کو بھی کھری کھری سنا ڈالیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی سیاستدان شیخ رشید نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا ہے ۔ اور الیکشن سے قبل ملک میں قیام امن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات کافی خراب ہیں اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف

بڑھنا چاہیے، اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے،جاتی امراء کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے،اب جلسے (ن) لیگ کا حق ہے۔لاہورایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمیں شومارنے کا شوق ہے اب اسحاق ڈار ڈالرمیں لیے گئےقرضے سامنے آکر بھگتیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کراچی واقعہ اور احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔صحافی کے سوال پر جاتے جاتے تحریک انصاف پر تنقید بھی کر ڈالی کہ جلسے کے بعد انہیں گریٹر اقبال پارک کی صفائی بھی کرنی چاہیے تھی۔شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں قرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

FOLLOW US