لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی کے لاہور جلسے کے دوران کہے گئے متنازعہ الفاظ پر بات بڑھ کر کہیں آگے چلی گئی ہے ۔اور مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک ان کے خلاف میدان میں آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی پر کفر کا فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔ تحریک لبیک کے رہنما اشرف جلالی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے
ایک جلسے میں شاہ محمود قریشی نے کفریہ کلمات ادا کیے۔ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے جلسے میں کہا ہے کہ اے چئیرمین تجھے لبیک اللہ ہما لبیک کہتے ہیں۔ اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے عمران خان کیلئے ایسا کہنا کفریہ عمل تھا۔ شاہ محمود قریشی کا یہ عمل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس عمل کے باعث شاہ محمود قریشی کافر ہو گئے ہیں۔ اگر شاہ محمود قریشی معافی نہیں مانگتے تو انہیں نکاح بھی دوبارہ کرنا پڑے گا۔ اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اگر غلطی سے کیا ہے تو ایسے توبہ کریں جیسے عمران خان نے کی تھی اگر جان کر کیا تو کافر ہوگئے ہیں، معافی مانگیں ، دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں ، نکاح بھی دوبارہ کریں۔