اسلام آباد (نیو زڈیسک)عمران خان نے جنوبی پنجاب میں ن لیگ کیلئے بڑی مشکلات کھڑی کر دی ہیں ۔ جنوبی پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کوٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذکاتحریک انصاف میں ضم ہونےکاحتمی اعلان کل ہوگا۔ فوادچودھری نے کہا کہ تحریک انصاف اورجنوبی پنجاب محاذ کے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور تفصیلات کل جاری کی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب محاذ کے 15مستعفی ارکان نے کپتان کے قافلے میں شامل
ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جنوبی پنجاب محاذکی قیادت کل عمران خان سے ملاقات کرے گی ۔عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب محاذکے مستعفی ارکان اسمبلی کل فیصلے کااعلان کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی سیاسی وسماجی شخصیت چودھری صبح صادق اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔