Monday April 21, 2025

سورج آنکھیں دکھائے گا یازور کی بارش برسے گی ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سورج آنکھیں دکھائے گا یازور کی بارش برسے گی ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کل ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور،سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: چکوال41، راولپنڈی (شمس آباد12، چکلالہ04)، میانوالی 04، بہاولپور ائیرپورٹ، گوجرانوالہ03 سیالکوٹ (سٹی03، ائیرپورٹ01)، ڈی جی خان02، منگلا01، سندھ:سکھر31، لاڑکانہ12، روہڑی06، دادو04، موہنجوداڑو02، خیبرپختونخوا: مالم جبہ21، پٹن09، پاراچنار07، بنوں06، سیدو شریف 03، بالاکوٹ02، کوہاٹ01، گلگت بلتستان: استور08، بگروٹ04، چلاس03، بونجی 02، کشمیر: مظفر آباد16، کوٹلی05، گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔