Wednesday January 22, 2025

پاکستان کے دشمن کا خاتمہ ! آرمی چیف کا دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد (نیو زڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سدرن کمانڈ نے حکومت بلوچستان کے تعاون سے دوسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی لعنت کےخلاف بلا امتیازکارروائی کی ہے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔

FOLLOW US