Thursday November 28, 2024

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ، علامہ خادم حسین رضوی نے چیف جسٹس سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ افسوسناک واقعہ مکمل طورپرسیکیورٹی اداروں کی ناکامی ثابت کرتاہے، جب حکومت ایک وفاقی وزیر کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو عام عوام کی حفاظت کیسے ممکن ہوگی؟ چیف جسٹس سے

مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال پرحملے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرحملے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اس حملے کو قانون نافذکرنے والےاداروں کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے وزیرداخلہ پرحملہ پورے ملک کے لیے لمحہ فکریہ اور انتخابات کے التواکی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ایک پرامن سیاسی مذہبی جماعت ہے جوسیاسی جدوجہداورانتخابات کے ذریعے ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے ،ہم کسی بھی قسم کی بدامنی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک ملک میں بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔

FOLLOW US