Thursday November 28, 2024

ہسپتال سے احسن اقبال بارے میں بڑی خبر آگئی ، ڈاکٹروں اہلخانہ کو واضح دیدیا

لاہور(نیو زڈیسک)وزیرداخلہ احسن اقبال کوآئی سی یوسےکمرےمیں منتقل کردیاگیا۔اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مرےکو آئی سی یو قرار دے دیا گیا،کمرے میں منتقل کرنےکامقصداحسن اقبال کوانفیکشن سےبچاناہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ، گولی احسن اقبال کے بازو پر لگی ،جس سے ویہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔جب کہ احسن اقبال پر حملہ

کرنے والے کو فورا حراست میں لے لیا گیا۔تا ہم وزیر داخلہ احسن اقبال کو ناروال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انکو آئی سی یو میں رکھ کر انکا علاج جاری ہے۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زیرداخلہ احسن اقبال کوآئی سی یوسےکمرےمیں منتقل کردیاگیا ۔اس حوالے سے احسن اقبال کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کمرےکو آئی سی یو قرار دے دیا گیا۔کمرے میں منتقل کرنےکامقصداحسن اقبال کوانفیکشن سےبچاناہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ملزم عابد حسین نے نے احسن اقبال پردو فائر کیے جس میں ایک گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگی ہے۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیاکہ فائرنگ کس طرف سے کی گئی ہے۔ملزمان کہاں سے آئے اور کتنے افراد تھے ۔ تاہم اسی اثناں میں جلسے کے شرکاء نے ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔شرکاء نے ملزم کوماراپیٹا بھی تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 21سال اور اسکا نام عابد حسین ہے جسکا تعلق قریبی گاوں سے ہے۔حملے کے فوری بعد یہ معلوم ہوا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انکے ابتدائی معائنے کے بعد انکی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا تھا۔

FOLLOW US