Thursday November 28, 2024

یہ حملہ احسن اقبال پر نہیں بلکہ کس پر کیا گیا ؟ بلاول بھٹو نے ایسی بات کہہ دی عوام بھی حیران

اسلام آباد (نیو زڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیرداخلہ پرحملے کوریاست پرحملہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ حملہ وفاقی وزیرداخلہ پرنہیں ریاست پرحملہ ہے ،حملے میں ملوث ملزمان کوجلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی سیاستدانوں اور عسکری قیادت نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے احسن اقبال

پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے بھی احسن اقبال پرحملے کی شدید مذمت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حملہ وفاقی وزیرداخلہ پرنہیں ریاست پرحملہ ہے ،حملے میں ملوث ملزمان کوجلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

FOLLOW US