Thursday November 28, 2024

اکیلئے حکومت کے قیام کا خواب چکنار چو رہو گیا تحریک انصاف نےقومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر کتنے رہنمائوں کو کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا گی

لاہور( نیو زڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی طرح کا سیاسی اتحاد نہ کرنے کا دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری کی پارٹی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی 272 عام

نشستوں پر 200 امیدوار کھڑا کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں مشترکہ طور پر 150 نشستوں کی برتری حاصل ہوگی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں 100 سے زیادہ امیدوار کھڑے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کو امیدوار کی تلاش میں جدوجہد کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)علاقائی پارٹیوں کے سانچے میں ڈھل چکی ہیں اور پی ٹی آئی کا دونوں سے ہی کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اندورن سندھ اور مسلم لیگ (ن)مرکزی پنجاب میں مقبولیت رکھتی ہے اور انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن)اپنا وجود کھو دے گی۔

FOLLOW US