ڈیرہ اسماعیل خان (نیو زڈیسک )ملکی سیاست میں موڑ میں داخلہ ! اہم ترین رہنما نے 40سالہ رفاقت توڑتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما طارق کنڈی نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے پچھلے الیکشن میں پی کے 65 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے 18000 ووت حاصل کئے تھے۔ڈیرہ
اسماعیل خان میں صوبائی وزیر مال علی امین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق کنڈی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی سے 40 سال کی رفاقت ختم کر رہا ہوں۔دوسری طرف نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو د یتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہمارے ساتھ رابطوں میں ہیں ۔ جس پر اینکر نے سوال کیا کہ کتنے لوگ رابطے ہیں ؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ نہیںکافی لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کیونکہ مسلم لیگ ن کوئی جماعت نہیں ہے۔ اس میں موجود تمام لوگ اپنے مفاد کی خاطر متحد ہیں۔ لیکن اب انہیں بھی معلوم ہے کہ ان کا نواز شریف کے ساتھ انٹرسٹ نہیں رہا۔ لہٰذا وہ رابطے کر رہے ہیں۔ جبکہ یاد رہے کہ کل خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حقائق پر مبنی سیاسی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر لوگوں کی کثیر تعداد میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ اس کی صاف ستھری سیاست اور جرات مندانہ سیاسی سرگرمیاں ہیں اور اس کی تمام پالیسیاں عوامی خواہشات کی آئینہ دار ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایم ایل ن نوشہرہ کینٹ کی پوری کابینہ کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیات اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ایم ایل(ن) نوشہرہ کینٹ کے صدر ارشاد قریشی نے بمعہ دیگر ساتھیوں اور رشتہ داروں کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیات کا اعلان کیا۔