Thursday May 9, 2024

راولپنڈی میں نوازشریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر کالا اسپرے کر دیا گیامتعدد پوسٹرز بھی پھاڑ دئیے گئے

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر کالا اسپرے کر دیا گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی جانب سے مری روڈ پر نوازشریف کے استقبالیہ کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے تھے۔نوازشریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر نہ صرف اسپرے لیا گیا بلکہ مری روڈ پر لگے نوازشریف کے متعدد پوسٹرز پھاڑے بھی کیے۔ مری روڈ چاندنی چوک سے لیاقت باغ تک لگے پوسٹرز پر کالا سپرے کیا گیا تھا۔تاحال سابق وزیراعظم کے استقبالیہ پوسٹرز پر سپرے کرنے والے لوگوں کی شناخت نہ ہو سکی۔

جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا،نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی۔ پارٹی کارکنوں کے نام جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔

FOLLOW US