Saturday January 18, 2025

رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی 4 ماہ بعد گھر پہنچ گئے، ماں اور بیٹیوں سے مل کر آبدیدہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی چار ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش تھے جبکہ پھر ان کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔صداقت عباسی نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور پھر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ روانہ ہوگئے تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق صداقت عباسی اب سے کچھ دیر قبل گھر پہنچے تو والدہ اور بیٹیوں کے گلے لگ کر روتے رہے۔ اُن کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جبکہ والدہ اور بیٹیاں گلے لگ کر روتی رہیں۔

FOLLOW US