Wednesday October 23, 2024

مشکلات میں گھرے پرویز خٹک کو مسلم لیگ (ن) کی اہم ترین شخصیت نے بچا لیا۔۔ اب تک کی سب سے حیران کن خبر

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کوجماعت اسلامی کی صوبائی حکومت سے علیحدگی اور سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کی اکثریت ختم ہونے سے مشکل صورتحال کا سامنا تھا۔ اور ناراض اور اپوزیشن ارکان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے اعتماد کا ووٹ لینے کےکےلئے گورنر کے پی کے کو خط لکھ دیا تھا جس کا جواب بھی دے دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس ایسے شواہد نہیں کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اکثریت کھوچکے ہیں اور جب پتہ چلا پرویز خٹک اکثریت کے نمائندے نہیں تب اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، اراکین اسمبلی اگر وزیراعلی کے خلاف تحریک لانا چاہتے ہیں تو اسمبلی میں لائیں

FOLLOW US