Wednesday October 23, 2024

صرف 35سالوں میں 19شخصیات نے بینکوں سے ساڑھے چار کھرب روپے قرض لےکر معاف کروا لیا۔۔ اس شاندار کارنامے میں سرفہرست نام کس کا ہے؟؟آپ کو خون کھول اٹھے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف ملکی معیشت متواتر خسارے پر چل رہی ہے ۔ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دباہو اہے ۔ مہنگائی ، افراط ذر اور معاشی بد حالی نے ہر طرف سے پاکستان کا گھیرائو کر رکھا ہے تو دوسری جانب چند شخصیات ایسی بھی ہیں جو کھربوں روپے کے قرضے اٹھا کر انھیں معاف کروا چکی ہیں۔ 28ہزار ار ب روپے کے قرضوں تلے

دبے ہوئے پاکستان کی دریا دلی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ 1990سے لے کر 2015تک19 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے ساڑھے چار کھرب روپے کے قرضے لے کر معاف کروا لیے۔ قرض معافی کے معاملے میں عبداللہ پیپرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جس نے 2015 میں ایک کھرب 54 ارب 84 کروڑ 73 لاکھ روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب نے 1997میں دو ارب 47 کروڑ روپے معاف کرائے ہیں۔ ریڈ کو ٹیکسٹائل کے مالک اور سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمان خان نے 2006 میں ایک ارب 16 کروڑ 67 لاکھ روپے معاف کرائے۔فوجی سیمنٹ نے 2004 میں پانچ کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ معاف کرایا جب کہ سپیریئر ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 24 کروڑ 75 لاکھ روپے کے قرضے معاف کرائے۔حکومتی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی چوٹی ٹیکسٹائل ملز نے 2008 میں 30 کروڑ روپے کے قرضے جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی مرزا شوگر ملز نے 2007 میں 7کروڑ روپے کا قرضہ معاف کروایا۔2002میں صادق ٹیکسٹائل ملز نے 5کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ معاف کروایا تھا جن کے مالکان میں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US