Saturday January 18, 2025

جدہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ، پریشان کن خبر

جدہ: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے جدہ میں ایک اور بوئنگ طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے بعد طیارے کی لاہور روانگی روک دی گئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق واقعہ جدہ سے گزشتہ شب لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت پیش آیا جس میں طیارے سے منسلک رن وے پر موجود اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی۔یہ طیارہ ملتان سے جدہ پہنچا تھا، متاثرہ طیارے نے واقعہ کی رات 9 بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونا تھا، واقعہ کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی اور ائیرپورٹ پر موجود 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

جدہ سے لاہور کی پرواز کی ممکنہ روانگی میں 28 گھنٹوں کی تاخیر ہے، مسافروں کی روانگی آج شب 11 بجے متوقع ہے۔ واضح رہے کہ اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے طیاروں میں آتشزدگی کا گزشتہ 3 روزکے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے اور ترجمان پی آئی اے رابطے کے باوجود مو¿قف کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

FOLLOW US