Thursday May 2, 2024

علی محمد خان کا عمران خان سے غلطیاں سرزد ہونے کا اعتراف، اسٹیبلشمنٹ اور نگران وزیراعظم کو کیا مشورہ دیا؟

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے چیئرمین عمران خان سے غلطیاں سرزد ہونے کا اعتراف کر لیا تو اسٹیبلشمنٹ اور نگران وزیرعظم کو بھی مشورے دیئے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو کہنا چاہوں گا کہ جدائی میں بھی وقار ہونا چاہئے، خیبرپختونخوا کی لیڈر شپ سے پہلا اعتراض احتساب کمیشن کے بند ہو نے پر کیا تھا، تحریک انصاف کو آگے بڑھنا ہو گا، ہمیں انداز ہے ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اور سیاسی قیادت اگر مل کر بیٹھیں تو مسائل کا کچھ حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کیا، ان کی اکثریت تو جیل میں ہے۔ اسد عمر کے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا دکھ ہوا تاہم وہ ابھی بھی ہماری پارٹی میں ہیں۔ ملک کو سیاسی انتقام کی بجائے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا انہیں احساس ہے۔ علی محمد خان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مشورہ دیا کہ انہیں متنازع بیانات سے دور رہنا چاہئے، نگران سیٹ اپ کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے۔ کہا کہ مجھے 7 مرتبہ گرفتار کیا گیا جبکہ اڈیالہ میں مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔

FOLLOW US