Tuesday May 7, 2024

محکمہ موسمیات نےملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ، کن کن علاقوں میں بادل برسیں گے؟

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم جمعرات کی شام کو پاکستا ن میں داخل ہوگا جو کہ متوقع طورپر مون سون کا آخری سپیل ہوگا، اس سپیل کے دوران ملک کے بالائی، پوٹھوہاری اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 28 تا 30 ستمبر کو کشمیر،گلگت بلتستان، چترال ، دیر، سوات ،ایبٹ آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، 28 اور 29 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی،پنجاب،خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ چکوال،مردان،پشاور،بنوں،وزیرستان سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران ژوب،برکھان،ڈی جی خان ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

FOLLOW US