Sunday January 19, 2025

اٹک یا اڈیالہ،چیئرمین تحریک انصاف کون سے جیل میں رہنے کے خواہشمند ہیں، خود ہی بتا دیا

اٹک : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اب اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، اڈیالہ منتقل نہیں ہونا چاہتا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے وکلا سے کہوں گا اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست واپس لے لیں۔ انہوں نے یہ بیان عدالت کے سامنے دیا۔ اس سے قبل عمران خان کے وکلا کی جانب سے متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، وکیل شیر افضل خان مروت نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ،

انہیں ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں واش روم اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھا کہ اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تاہم یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اٹک جیل میں بات ہوئی وہ ابھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ان کے پاس ہیں۔ ان متضاد بیانات کے بعد بات واضح ہوئی کہ عمران خان تاحال اٹک جیل میں ہیں۔ آج ان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔

FOLLOW US