Saturday November 23, 2024

ڈالر کی قیمت 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر مزید سستا ہو گیا

لاہور : ڈالر کی قیمت 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر مزید 2 روپے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا۔ پیر کے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 90 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر آ گیا۔ رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر 290 روپے کی سطح سے نیچے آ جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت 260 روپے تک گرنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر 260 پر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔

FOLLOW US