Sunday January 19, 2025

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ سیالکوٹ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، عمران ریاض خان کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی جولائی 2022 میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔

Source: GEONews

FOLLOW US