لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی پاکستان کیلئے 27 سالہ جدوجہد ہے، اُنہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی کے ساتھ عدالت میں کیا ہوگا۔ ادھرسائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ا س سلسلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔