Wednesday October 23, 2024

کپتان کا مسلم لیگ پر بہت بڑاسیاسی حملہ اہم ترین رکن اسمبلی کو ساتھ ملا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں اہم سیاسی جماعتوں سے ارکان اسمبلی اور بڑی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس بار مسلم لیگ (ق) کے ایک رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میںشامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم پی اے وقاص حسن موکل ہیں جن کا تعلق قصور سے ہے۔ جمعہ کو قصور سے رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل نے عمران خان سے ملاقات میں تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سردار وقاص حسن موکل کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے

FOLLOW US