Saturday January 18, 2025

21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا، فیصل واڈا کا بڑا دعویٰ

کراچی: تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائےبغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نےاُمید کی کرن دی ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واوڈانے کہا کہ جماعت کی چوائس خود کروں گا،جماعت مجھےچوائس نہیں کرے گی،کسی سےگورنرشپ کی فرمائش نہیں کی،میرےخلاف پروپیگنڈا ہورہاہے،ابھی کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میں کسی پارٹی کےبغیرخود کوزیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اچھا چہرہ ہیں،لیکن عارضی ہیں،پی ڈی ایم کی خواہش پرآنےوالی حکومت12سے17مہینےکی ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن ہومیوپیتھک ہے،پچھلےالیکشن شفاف نہیں تھے،اگلےبھی شفاف نہیں ہوں گے۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ آرمی چیف اورچیف جسٹس ملک کیلئے اُمید ہیں،پاکستان کوچیف جسٹس سےمایوس نہیں ہوناچاہیے،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،اس میں خاص اورلاڈلوں کےاصل چہرےبےنقاب ہوں گے۔فیصل واوڈا نےکہاکہ75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نےاُمید کی کرن دی ہے،آرمی چیف کےاقدامات کی وجہ سےڈالرکی قیمت کم ہوئی،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائےبغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔

FOLLOW US