Friday May 3, 2024

حکومت نے ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے اور ڈالر گھر میں دبانے والوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ان کے بارے میں چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے اس حوالے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا،

ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ڈالر گھروں میں دبانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔

FOLLOW US