Sunday January 19, 2025

جناح ہاوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور : جناح ہاوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ سنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے خواتین کارکنان سمیت دیگر کئی ملزمان کی رہائی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، روبینہ جمیل ، سمیعہ اسد ، ملزمان بابر حسین ، فیاض احمد ،آشیمہ شجاع سمیت پچپن ملزمان کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کی ۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاوس پر حملے اور جلاو گھیراو کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی دائر ضمانت درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے 55 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔ ہفتے کے روز عدالت نے ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہونے پر دوبارہ ضمانتیں دائر کیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔ جبکہ اے آروائی نیوز کے مطابق انسداد ہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے مقدمات میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں، انسداد ہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت دیگر کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق ، آشمہ شجاع، شاہ بانو، فیصل اختر قاسم، علی حسن ، حسین قادری کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں، عدالت نے تمام ملزمان کی ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

FOLLOW US