Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف نے 2018 کا الیکشن کیسے جیتا؟ پرویز خٹک کا انکشاف

سوات : سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کو2018 کے انتخابات میں کامیابی میری کارکردگی کی بنیاد پر ملی تھی۔ سوات میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کا کام ہوتا ہے، اقتدار میں آکر یہ لوگ منشور بھول جاتے ہیں،ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی روٹی کپڑا مکان، کبھی دین، کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا، ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی،

ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جا رہا ہے۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کو قرض بھی سخت ترین شرائط لگا کر دیا جارہا ہے۔

FOLLOW US