Sunday May 5, 2024

نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، سیدھا جیل جانا ہوگا: نعیم پنجوتھا

لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی۔ حفاظتی ضمانت متعلقہ کورٹ تک پہنچنے کیلئے ملتی ہے، نواز شریف تو سزا یافتہ ہیں۔ وہ طبی بنیادوں پر اجازت لے کر بیرون ملک گئے، واپس نہیں آئے اور اشتہاری ہوگئے۔ ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ نواز شریف کو سیدھا جیل جانا ہے، جیل جانے کیلئے حفاظتی ضمانت نہیں ملتی۔نواز شریف الیکشن نہیں لڑسکتے، نااہلی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات ہوئی تھی، نواز شریف کی نااہلی پر سپریم کورٹ تشریح بھی کرچکی ہے۔ الیکشن ایکٹ میں کوئی بھی ترمیم آئین کے آرٹیکل کو تبدیل نہیں کرسکتی، صرف دو تہائی اکثریت سے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت کم کی جاسکتی ہے۔

FOLLOW US