Tuesday May 7, 2024

محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کردی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے 24 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیش تر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت بعض نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت، لکی مروت اور بنوں سمیت کرک اور وزیرستان میں بارش بھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

FOLLOW US