Sunday January 19, 2025

’’یہ ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘، سرکاری ملازمین کو دی گئی گاڑیوں پر لکھنے کا حکم

گلگت : گلگت بلتستان میں سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں پر آفیشل لوگو لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری گاڑیوں پر آفیشل لوگو پرنٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیے گئے سیمپل میں گاڑی کے سامنے حکومت کالوگو، جبکہ سائیڈ پر ’’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کےلیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کےلیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

FOLLOW US