Sunday January 19, 2025

عید میلاد النبیؐ کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور : عید میلاد النبیؐ کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 29 ستمبر جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعظم کی منظوری سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 29 ستمبر جمعۃ المبارک کے روز ملک بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 ستمبر بروزہفتہ بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان، کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

FOLLOW US