Sunday November 24, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹ گئے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن میں 56 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے۔عدالتِ عظمیٰ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے۔ عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے۔

سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54 میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسز نمٹائے گئے۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے۔

FOLLOW US