لاہور : 9 مئی واقعات سے متعلق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان کیخلاف چالانوں میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمات پر پولیس کی بریفنگ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت تمام ملزمان کے مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگا دی گئیں، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغاوت کی دفعات سے متعلق چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات اٹھائے، ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروا دیا جائے گا۔ چالان جمع کروانے سے پہلے پراسیکیوشن کے اعتراضات دور کر دیئے گئے۔