Sunday January 19, 2025

بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کی منظوری دے دی گئی

فیصل آباد : فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپمنی نے بجلی چوری کی اطلاع دینے الے کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیسکو کے چئیرمین بورڈ آف گورنر کے مطابق بورڈ نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔بچلی چوری کی اطلاع دینے والے شہری کو ریکوری کی رقم کا ایک فیصد انعام دیا جائے گا۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے والی فیسکو ٹیموں کو بھی انعام ملے گا۔

چئیرمین فیسکو نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کی اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید115گھریلو ،5کمرشل،5زرعی اور ایک انڈسٹریل بجلی چور پکڑا گیا،6 روز میں فیسکوریجن سے کل 364بجلی چور پکڑے گئے ہیں جن کو 9لاکھ 72ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 3کروڑ70لاکھ سے زائدکے بل چارج کئے گئے اور127بجلی چورو ں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایاگیاہے۔ فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران 127بجلی چوروں کو دھرااوران بجلی چوروں کو 341804ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 1کروڑ45لاکھ 66ہزارروپے جرمانہ کے بل جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھکر میں دوران چیکنگ فیسکو ٹیموں نے 30بجلی چوروں کو پکڑا جن میں 29گھریلو جبکہ ایک کمرشل کنکشن شامل تھا ،انہیں 51075یونٹس کی مد میں 24لاکھ 42ہزار روپے جرمانہ کے بل جاری کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع چنیوٹ میں کل31بجلی چوری کے کیسز پکڑے گئے جن میں 29گھریلو،ایک کمرشل اور ایک زرعی کنکشن شامل تھا جنہیں 73692ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 21لاکھ 82ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ضلع جھنگ میں کارروائیوں کے نتیجے میں کل61بجلی چورپکڑے گئے جن میں 57 گھریلواور 4زرعی کنکشنز شامل تھے جنہیں 252523یونٹس پر مشتمل 73لاکھ 24ہزارروپے جرمانہ جاری کیاگیا۔

FOLLOW US