Sunday January 19, 2025

10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی موت کیسے ہوئی، زیادتی ہوئی یا نہیں؟ پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی

رانی پور : رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کی موت کیسے واقع ہوئی، میڈیکل بورڈ حیدرآباد کی حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، اس کے سر اور سینے پر تشدد کیا گیا جس سے حرکت قلب رک گئی،ڈی این اے ٹیسٹ میں کسی بھی شخص سے نمونے میچ نہیں ہوئے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ انٹرنیشنل بائیولوجیکل سنٹر نے جاری کی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 10 سالہ فاطمہ سے جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بچی پر سخت تشدد کیا گیا اور اس کا علاج بھی نہیں کروایا گیا جس کے سبب وہ دم توڑ گئی۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رانی پور میں مقامی پیر کی حویلی میں 10 سالہ بچی پر تشدد اور پھر موت کا انکشاف ہوا تھا، معاملہ ایک وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا تھا۔

FOLLOW US