Sunday January 19, 2025

” نئے چیف جسٹس کے پہلے 10 دن دیکھنے کے ہیں، 18 بےایمان لیڈروں کیلئے مشکل وقت آگیا”

کراچی : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے پہلے 10 دن دیکھنے کے ہیں، 18 بےایمان لیڈروں کیلئے مشکل وقت آگیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے بھی قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کیا تھا، پی ڈی ایم نے بیانیہ بنایا تھا کہ نئے چیف جسٹس ان کی فرمائش پوری کریں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آج چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ہے، نئے چیف جسٹس کے آغاز کے 10 دن دیکھنے کے ہیں۔ 18 بےایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا ہے،

اب پاکستان کے عوام راج کریں گے۔ فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تو پارٹی لیس ہیں، ہمیں ہمارے لیڈر نے کہیں کا نہیں چھوڑا، پاکستان کو تباہی پر لانے والے عوام کو بیروزگار کرنے والے سیاستدان ہیں۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، اور پاکستان میں تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کیس کی سماعت قومی ٹی وی سے براہ راست دکھائی گئی۔ کیس کی سماعت سے قبل پیر کی صبح سپریم کورٹ کے تمام ججوں کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے گی۔

FOLLOW US