Monday January 20, 2025

لاہور میں آج صبح شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا اور سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ جانئے

لاہور:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ لاہور میں صبح سویرے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور سب سے زیادہ بارش لاہور ایئر پورٹ کے اطراف میں ریکارڈ کی گئی ہے ، بارش کا یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ لاہور میں اب تک سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 152 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ،گلبرگ میں 137 ، تاجپورہ میں 152 ، نشتر ٹاﺅ میں 136 ،پانی والا تالاب میں 41 ، گلش راوی میں 149 ، جوہر ٹاﺅ میں 112 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، لاہور میں یہ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

FOLLOW US