Tuesday May 7, 2024

پورے ملک میں طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سید پور 61، ایئرپورٹ 41، بوکرا 36، گولڑہ 17، زیرو پوائنٹ 15)، اٹک 38، راولپنڈی (کچہری 27، شمس آباد 17، چکلالہ 11)، سرگودھا 27،حافظ آباد19،لاہور(،فاروق آباد 15،گلبرگ14،سٹی 11، پانی والا تالاب 7،جوہر ٹاؤن ،ائیرپورٹ 5،لکشمی چوک3 )،گوجرانوالہ 12،نارووال 11، نورپور تھل 3،مری 2،ساہیوال ایک، کوٹلی 13، چراٹ 8، لوئر دیر 5، پشاور سٹی، پاراچنار 2، مالم جبہ ایک اور خضدار میں 2
ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،بالائی /وسطی پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی خیبر پختونحوا، اسلام آباد ،جنوب مشرقی ، زیریں سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 42اور نوابشاہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US