چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو برابر میں کھڑا کر کے حلف اُٹھایا۔ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو برابر میں کھڑا کر کے حلف اُٹھایا۔
حلف برداری کے آغاز سے پہلے جسٹس قاضی فائز نے اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بُلایا اور اپنے ساتھ کھڑا کیا۔ سرینا عیسیٰ حلف برداری مکمل ہونے تک ان کے ساتھ موجود رہیں۔ حلف لینے والے صدر عارف علوی نے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھیجا تھا۔ چار سال قبل صدر نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت جو ریفرنس بھیجا تھا اس میں سرینا عیسیٰ کو بھی انکوائریز میں پیش ہونا پڑا تھا۔