Sunday January 19, 2025

راجہ ریاض کی نواز اور شہباز شریف سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ لندن میں راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نوازشریف کی واپسی اورالیکشن بھی موضوع ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چنددنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں، ن لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، جوفیصلہ ہوگا بتاکر جاؤں گا۔

FOLLOW US