ملک میں ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔