Sunday January 19, 2025

چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر، بینچ تشکیل، کون سے جج سماعت کریں گے؟

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں ضمانت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ضمانت کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے مسترد کیا، استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی ایف آئی آر درج کی جس میں مجھے جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کرے۔ درخواست پر پیر کے روز سماعت ہو گی۔

FOLLOW US