Sunday January 19, 2025

آئی ایم ایف پاکستان کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ، نیا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت سے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا، یکم اکتوبر سے گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس کا ریٹ بڑھا کر 435 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف گیس کے ریٹ بڑھانے میں کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں تایم گیس کےچھوٹے صارفین کو ریٹ میں اضافے سے بچانے کیلئے نگران حکومت کی کوششیں جاری ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے استدعا کی کہ گیس کے چھوٹے صارفین کے لیے گیس مہنگی نہ کی جائے۔ نگران حکومت گیس کے 64 فیصد صارفین کو بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے لگی، ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ یکم اکتوبر سے گیس کے ریٹ 45 فیصد تک بڑھانے کی تیاریاں جاری ہے ، گیس صارفین اکتوبر تا دسمبر کے بلوں میں جولائی تا ستمبر کے واجبات کلیئر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا جبکہ کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں ، سی این جی ، کھاد کے کارخانوں اور اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے

FOLLOW US