Sunday January 19, 2025

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم کی مبینہ ڈیل بکھر گئی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں۔سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم کی مبینہ ڈیل بکھر ہو گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اس مبینہ ڈیل کا سنگ بنیاد پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دینا تھا جس میں پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات کو ادھوری قومی اسمبلی کے ذریعے واپس لیا گیا۔

اگر ان دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہوا تھا تو آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس معاہدے کو پنکچر کر دیا۔ ۔کامران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں زبردست ہنگامہ آرائی کے باعث انتخابات اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو سکتے ہیں۔ کامران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان،آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی کے خلاف میگا کرپشن کیسز کو بحال کر دیا۔ سپریم کورٹ نے آج مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی حکومت کی طرف سے لائی گئی اس ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا جس کے نتیجے میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کیسز واپس لیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائدہ اٹھانے والوں میں نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور ان کے خاندان کے افراد شامل تھے۔ اس فیصلے کی وجہ سے کل 2027 مقدمات بحال ہوئے۔ ۔کامران خان نے کہا کہ فی الحال الیکشن بھول جائیں۔پہلے شریف اور زرداری خاندان کو کیسز بھگتانے ہوں گے۔

FOLLOW US