Sunday January 19, 2025

شیخ رشید کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم ویڈیو پیغام جاری

راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ” چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی اننگز کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا۔ان لوگوں نے 16 ماہ تک خاک چھان کر کیس ختم کرنے کی کوشش کی۔ چور کبھی چوکیدار نہیں بن سکتا، وہ چور ہی رہے گا۔”

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

FOLLOW US