Sunday January 19, 2025

جیل حکام کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار، جواب عدالت میں جمع

اسلام آباد : اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے سے انکار کے معاملے پر عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اپنایا کہ جیل رولز اجازت نہیں دیتے،

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کروا سکتے۔ جیل رولز کی کوئی شق نہیں جو ملزم کی بیرون ملک ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت دے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا 6 دسمبر 2022 کا خط ہے جس کے مطابق سیکرٹ ایکٹ ملزمان کو پی سی او کی سہولت نہیں دی جا سکتی۔قانون پر عمل درآمد کیا، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے اٹک جیل حکام کو عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔

FOLLOW US