Sunday May 5, 2024

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے، انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے، جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں رشتے دار بھرتی کرائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔ سولہ ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہائوس خالی کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ججوں کے لیے مختص گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

FOLLOW US