Sunday January 19, 2025

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ, تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد: سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد ہوجائے گا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’’ خوش ہونےوالےخوشی منانے اورخفہ ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ۔اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا‘‘۔

ان کے اس ٹوئیٹ پر صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا کہ’’یہ بتائیں کہ توسیع درست ہے یا غلط ؟ باقی لوگوں کی خوشیوں یا ماتم کو چھوڑیں اپنا تجزیہ کریں پلیز !‘‘۔

FOLLOW US