Sunday January 19, 2025

مستونگ میں دھماکا، حافظ حمد اللہ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ : کوئٹہ کے قریب مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 11افرادزخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکہ مستونگ قومی شاہراہ پر جوتو کے مقام پر ہوا ، حافظ حمداللہ کےساتھ ان کا گن مین اور دیگر 2 ساتھی بھی تھے۔ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں مجموعی طور پر11افراد زخمی ہو ئے جن میں 5 کالج طلبا بھی شامل ہیں۔

ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ حافظ حمداللہ منگوچر جلسے میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ مستونگ میں سڑک کنارے دھماکہ ہو گیا۔ سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کر دیا۔دھماکے کی زد میں وہاں سے گزرنے والی طلبا سے بھری ایک کالج وین بھی آ ئی جس میں موجود 5 طلبا زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے طلبا کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US