Tuesday May 7, 2024

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی

لاہور : محکمہ موسمیات نے سخت گرمی کے اس موسم میں لاہور کے شہریوں کو بارش کی نوید سنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز بعد لاہور میں موسلادھار بارش ہو گی جس کے نتیجہ میں نہ صرف درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی بلکہ موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 156ریکارڈ کی گئی ہے ۔

FOLLOW US