Saturday January 18, 2025

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کر دیا ہمیں بلے کا نشان بھی واپس مل گیا، وکیل گوہر علی خان

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان دوبارہ الاٹ کر دیا۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائی جائیں تو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے لیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہا الیکشن کمیشن میں ساری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،

الیکشن کمیشن نے ہماری تاخیر درگزر کر لی،ہمیں بلے کا نشان بھی واپس مل گیا ہے،الیکشن کمیشن کسی بھی وقت تفیصلی فیصلہ جاری کرے گا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی بتایا کہ میں بطور چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی پیش ہوا،ہمیں بلے کا انتخابی نشان دے دیا گیا ہے۔ مارے انٹرا پارٹی انتخابات کو قبول کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے ووٹرز کو مبارکباد بھی دی۔ ۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق جواب جمع کروا دیا گیا تھا۔ق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،بیرسٹر گوہر علی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے جواب جمع کروا دیا۔ بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ تفصیلی جواب میں تمام حقائق کو واضح کر دیا ہے۔ ممبر نثار درانی نے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب کی روشنی میں دلائل آج دینا چاہیں گے؟۔ پی ٹی آئی وکیل نے دلائل دینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

FOLLOW US